ایچ ڈی ایف کی رمضان فنڈریزنگ ٹیلیتھون 10 مئی کو منعقد ہوگی

0
188

ٹیلیتھون شام 5 بجے تا 7 بجے (ایسٹرن ٹائم) ٹی وی ون، ڈش چینل 678 اور سلنگ کے توسط سے براڈ کاسٹ ہوگی
مسلم اور پاکستانی کمیونٹی و اُمہ سے بذریعہ آن لائن اور ٹیلیفون عطیات دینے کی پُرزور اپیل

شکاگو(پاکستان نیوز) امریکہ کے فعال و معتمد فلاحی ادارے ہیومن ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن( ایچ ڈی ایف)نے 10 مئی بروز اتوار کو رمضان فنڈریزر ٹیلی تھون شام 5 بجے تا 7 بجے ایسٹرن ٹائم، کا اہتمام کیا ہے۔ Development With Dignity” کے عنوان سے ہونےوالی یہ ٹیلی تھون ٹی وی ون یو ایس اے، ڈش چینل 678 سلنگ کے توسط سے براڈ کاسٹ ہوگی نیز فیس بک اور یو ٹیوب پر بھی جوائن کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں عطیات، زکوٰة و صدقات بذریعہ ٹیلیفون اور بذریعہ آن لائن www.hdf.com دیئے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز شکاگو مین اشتہار یا فون نمبر 855-886-6387 (دس لائن) پر رابطہ کر کیا جا سکتا ہے۔ ایچ ڈی ایف انتظامیہ نے کمیونٹی بالخصوص مخیر افراد و اداروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here