خرطوم(پاکستان نیوز)اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے سوڈان کے حالات کشیدگی کی طرف بڑھنے لگے ، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا، ایران اور فلسطینی جماعتوں نے بھی سوڈان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سوڈان کی حکومت کو مہنگا پڑ گیا، فیصلے کے خلاف سوڈان میں نئی خانہ جنگی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔ایران کاکہنا ہے کہ امریکہ نے سوڈان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا تاوان وصول کیا۔