نیویارک (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے امدادی چیکس کے حصول کے لیے اہل افراد کی سالانہ آمدنی 80 ہزار کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ، دی پوسٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 1.9 ٹریلین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کیا جائے گا ، حکومت کی جانب سے پوری امدادی رقم سالانہ 75 ہزار ڈالر کمانے والوں کی دی جا رہی تھی جس کی شرط کو اب 80 ہزار ڈالر سالانہ کر دیا گیا ہے ۔