علی راشد کی سربراہی میں دی امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا امدادی پروگرام

0
155

مستحقین میں 1500سے زائد راشن بیگ تقسیم ،مقامی ریسٹورنٹس نے کمیونٹی اور تمام مستحقین کیلئے ”فوڈ فار فرینڈز“ مہم بھی شروع کی

نیویارک (پاکستان نیوز)علی راشد کی سربراہی میں دی امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی جانب سے مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی ، گروپ کی جانب سے نیویارک کے مختلف مقامات پر مستحقین میں 1500سے زائد کے راشن بیگ تقسیم کیے گئے ، امدادی پروگرام صرف مفت راشن کی تقسیم تک محدود نہیں رہا بلکہ مقامی ریسٹورنٹس کے تعاون سے کمیونٹی اور تمام مستحقین کے لیے ”فوڈ فار فرینڈز“ کے نام سے مہم بھی شروع کی گئی جس کے دوران تمام ملازمین کے درمیان مفت کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ عام افراد کی بڑی تعداد نے بھی مفت کھانے سے استفادہ کیا ، امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے زیر اہتمام امدادی پروگرام میں رضا کاروں کے ساتھ سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈمز ، کونسل مین ڈونووین رچرڈز اور اسمبلی مین ڈیوڈ آئی ویپن کے نام قابل ذکر ہیں جنھوں نے رضا کاروں کے ساتھ مل کر مستحقین کے درمیان راشن تقسیم کیا ، بروکلین بورو کے صدر سمیت دیگر سرکاری عہدیداران نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے فلاحی کاموں کو سراہا ، فلاحی کاموں کے حوالے سے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی کاوشوں کو سراہا گیا جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی کی مدد کا بیڑہ اُٹھایا ہے ۔واضح رہے کہ دی امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نامی تنظیم جنوبی ایشیا کی پہلی تنظیم ہے جوکہ نیویارک میں مستحقین کے لیے فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے،امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نامی یہ تنظیم رنگ و نسل ، مذہب ، ثقافت سے بالا تر ہو کر مستحقین کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here