ٹرمپ نے انسپکٹر جنرل سٹیوولننک کو عہدے سے فارغ کردیا

0
128

انسپکٹر جنرل کو عہدے سے برطرف کرنا غیر جمہوری ہے ،پُرزور مذمت کرتاہوں، سینیٹر مٹ رومنی

واشنگٹن(پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کیلئے ایک واچ ڈاگ کے طور پر کام کرنے والے ڈیموکریٹک قانون ساز انسپکٹر جنرل سٹیوولننک کو اچانک بغیر کوئی وجہ بیان کئے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔سٹیفن اکارڈ کو نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔اس پیشرفت پر کئی حلقے بالخصوص ڈیموکریٹک سیاستدان کھل کر تنقید کر ر ہے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ لننک نے ایک معاملے میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے خلاف تفتیش شروع کی تھی۔پومپیو سرکاری دوروں میں اکثر سرکاری طیارے پر اپنی اہلیہ کو ساتھ لے جاتے ہیں حالانکہ وہ پوزیشن کی حامل نہیں۔ریپبلکن سینیٹر مٹ رومنی نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انسپکٹر جنرل کو نکال کر غیر جمہوری روایت کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے جس سے امریکہ میں جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کہ اہم عہدیدار کو نکالنا سراسر غلط ہے میں اس کی پُرزورمذمت کرتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here