لاہور(پاکستان نیوز) پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا، پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا ۔قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیںآپریٹ کرے گی جو ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی ،اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی، ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے ۔ این این آئی کے مطابق دوسر ی جانب ایرانی ائیرلائن کیش ائیر نے مشہد سے لاہور فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی پرواز مشہد سے 161مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی،قونصلر جنرل مہران مواحدفر بھی پہلی پرواز سے لاہور آئے،پہلی پرواز کی لاہور آمد پر لاہور ائیرپورٹ پر کیک کاٹا گیا۔ کنٹری مینجر کیش ائیر عباس رضا خان نے کہا کہ مشہد سے لاہور دوطرفہ پرواز ہفتے کے روز آپریٹ کی جائے گی۔







