ماسکو(پاکستان نیوز) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1.25 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر بٹ کوئن کے سودے 1.25245 لاکھ ڈالر پر ہوئے، قبل ازیں رواں سال 14جولائی کو بٹ کوئن کے سودے 1.22445 لاکھ ڈالر پر ہوئے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈی سنٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی نظام بٹ کوئن میں شامل کوئی بھی صارف مائن کر سکتا ہے۔









