کیپٹن وحید اختر 60پریسنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر تعینات

0
168

 

کیپٹن وحید پریسنٹ میں سیکنڈ ان کمانڈ ہوں گے ، پولیس میں 200سے زائد پاکستانی فرائض انجام دے رہے ہیں

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر کیپٹن وحید اختر کو بروکلین (نیویارک ) کے 60پریسنٹ (پولیس سٹیشن) میں ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ پریسنٹ میں ’سیکنڈ اِن کمانڈ ہوںگے۔ ان سے قبل ایک اور پاکستانی امریکن کیپٹن عدیل رانا کو بروکلین (نیویارک ) کے 84 پریسنٹ کا کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ نیویارک پولیس میں دو سو سے زائدپاکستانی امریکن پولیس آفیسرز فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان میں دو آفیسرز کی کمانڈنگ پوسٹنگ ، اہم کامیابی ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے کیپٹن وحید اختر کو مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹن وحید اختر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستان امریکن تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here