پاکستانی مارشل آرٹ ایتھلیٹ شاہ زیب رند نے میکسیکن حریف کو شکست دیدی

0
396

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی مارشل آرٹ ایتھلیٹ شاہ زیب رند نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے میکسیکو کے حریف کارلوس گویرا کو شکست سے دوچار کر دیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہزیب رند نے بیئر نکل ایم ایم اے کے مقابلے میں فتح سمیٹی ، یہ مقابلہ سائوتھ فلوریڈا کے علاقے جیکسن وائل میں منعقد ہوا۔ شاہزیب رند اس کھیل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، کھیل شروع ہونے سے پہلے شاہزیب نے روایتی بلوچی پگڑی پہن رکھی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گابوڈیازک کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here