سروے میں ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بائیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا

0
89

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی سروے میں حریف صدر بائیڈن کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے ، یہ نتائج 2020 کے انتخابات کے نتائج کے برعکس ہیں جس میں بائیڈن نے چھ ریاستوں میں اکثریت کی حمایت حاصل کی تھی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سات میں سے چھ ریاستوں میں موجودہ جو بائیڈن پر نمایاں برتری حاصل ہے جو کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گی، بلومبرگ نیوز/مارننگ کنسلٹ سوئنگ اسٹیٹ پول کے مطابق، ٹرمپ کو چار ریاستوں میں بائیڈن پر واضح برتری حاصل ہے۔ شمالی کیرولائنا میں 10 پوائنٹ کی برتری (51 فیصدـ41 فیصد)، نیواڈا میں آٹھ پوائنٹ کی برتری (51 فیصدـ43 فیصد)، ایریزونا میں سات پوائنٹ کی برتری (49 فیصدـ42 فیصد)، اور جارجیا میں چھ پوائنٹ کی برتری (49 فیصدـ 43 فیصد)، وسکونسن (48 فیصدـ44 فیصد) اور پنسلوانیا (47 فیصدـ46 فیصد) میں ٹرمپ کی برتری کم سے کم ہے، مشی گن میں، بائیڈن کو ٹرمپ پر دو پوائنٹس (47 فیصدـ45 فیصد) کی برتری حاصل ہے۔یہ نتائج 2020 کے انتخابات کے نتائج کے برعکس ہیں جس میں بائیڈن نے چھ ریاستوں میں اکثریت کی حمایت حاصل کی تھی جبکہ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کو لے لیا تھا۔سات ریاستوں میں ٹرمپ 49 فیصد ووٹروں کے لیے پسندیدہ امیدوار تھے تاہم، دیگر امیدواروں کی شمولیت سے ٹرمپ کا ووٹر بیس 45 فیصد تک گر گیا جس کے ساتھ بائیڈن کو 40 اور آزاد رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے 7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔بلومبرگ نیوز/مارننگ کنسلٹ پول نے 8 سے 15 اپریل تک سات سوئنگ ریاستوں میں 4,969 رجسٹرڈ ووٹرز کا آن لائن سروے کیا۔ پول میں تمام سوئنگ ریاستوں میں غلطی کا مارجن 1 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here