بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے، منیراکرم

0
414

واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستان نے بھارت کی اسلام دشمنی اور ہندوتوا انتہا پسندی کےخلاف او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا ہے جس پر پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اسلامی ممالک کو بھارتی اسلام دشمن پالیسیوں کو روکنے کےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here