افغان خاتون رکن پارلیمان بھارت سے زبردستی ڈی پورٹ

0
278

نئی دہلی(پاکستان نیوز)افغان خاتون رکن پارلیمنٹ پر بھارت نے دروازے بند کردیئے، ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی کوئی مناسب وجہ بتائے بغیر ملک بدر کر دگیا۔ وہ دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارت کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہنچی تھی۔ افغانستان کی سابق خاتون رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ انہیں نئی دہلی پہنچنے کے دو گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اور اسی ایئرلائن کے ذریعے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بایا کہ میں ایک ہی پاسپورٹ پر کئی بار بھارت کا سفر کرچکی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار مجھے انتظار کرنے کو کہا گیا، امیگریشن حکام نے کہا کہ انہیں اپنے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرنا ہے۔ انہوں نے مجھے ایسے ملک بدر کیا جیسے میں کوئی مجرم ہوں، مجھے دبئی میں پاسپورٹ نہیں دیا گیا، پاسپورٹ مجھے استنبول پہنچنے پر دیا گیا، کوئی علم نہیں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here