غربت کے شکار ممالک کی فہرست جاری

0
178

لندن(پاکستان نیوز) غربت، غذائی قلت کے شکار ممالک میں بھارت کا111،پاکستان 102 اور بنگلہ دیش کا81واں نمبر ہے۔ موزمبیق، افغانستان، ہیٹی، گنی بسائو بھی غذائی قلت کا شکار ہیں، جدید جنگی ہتھیاروں کے حصول پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے بھارت میں غرب کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آئر لینڈ اور جرمنی کی غیر سرکاری تنظیم کنسرن ورلڈ وائیڈ کی عالمی ہنگر رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھوکے رہنے والوں کی سطح تشویشناک ہے۔ بھارت میں شہری غذائی کمی کا شکار ہیں۔2023 کے گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی ) میں بھارت 125ممالک میں سے 111ویں مقام پر ہے،2022 کے مقابلے میں2023 میں بھارت گلوبل ہنگر انڈیکس چار پوائنٹ نیچنے چلا گیا ہے، بھارت اب گلوبل ہنگر انڈیکس میں موزمبیق، افغانستان، ہیٹی، گنی بسائو، لائبریا ، سیر الیون، چاڈ، نائجر، لیسوتھو، جمہوری جمہوریہ کانگو، یمن، مڈغاسکر، وسطی افریقہ جمہوریہ، جنوبی سوڈان، برونڈی کی سطح پر آگیا ہے۔ عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے گلوبل انڈیکس میں28.7 کے اسکور کے ساتھ بھارت میں بھوکے رہنے والوں کی سطح تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here