پاکستان آئندہ 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

0
142

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان نے ایک اور اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اگلے تین سال کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان کو 191 میں سے 169 ووٹ ملے جبکہ سعودی عرب انسانی حقوق کونسل کا رکن نہ بن سکا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here