دنیاعالمی جنگ کے دہانے پر ہنری کیسنجر

0
204

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا اور چین کو محاذ آرائی کی حدیں طے کرنی چاہئیں ورنہ دنیا خود پہلی جنگ عظیم کی طرح ایک اور عالمی جنگ کا سامنا کرسکتی ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق کسنجر نے نیویارک کے اقتصادی کلب کے زیر اہتمام ورچوئل مباحثے کے سیشن کے دوران کہا کہ امریکا اور چین جو اس وقت نئی سرد جنگ سے گذر رہے ہیں کو تصادم کی حدود کی وضاحت کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں ورنہ پوری دنیا اس محاذ آرائی سے عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ معاملہ مکمل طور پر ناممکن ہے لیکن اگر یہ مکمل طور پر ناممکن ہے تو ہم خود کو پہلی جنگ عظیم کی طرح کی صورتحال میں پائیں گے۔کسنجر کا خیال تھا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین کشمکش نئی ٹیکنالوجی کے ابھرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جس نے جیو پولیٹیکل منظر کو تبدیل کردیا۔سابق امریکی وزیرکا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی حکومت حالات کی نزاکت کا ادراک کرے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here