لوگ بڑھ چڑھ کر مظاہروں میں حصہ لیں ، وقت آ گیا کہ ہم اپنی طاقت دکھائیں ، ارسا کا ٹوئیٹ
نیویارک (پاکستان نیوز) خاتون اسمبلی رکن الہان عمر کی بیٹی بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں ، 17سالہ ارسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جارج فلائیڈ کے قتل کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں بھرپور حصہ لیں ، ارسا نے ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ بھی کیا جس میں مظاہرین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ پولیس کا مقابلہ کرنے کے لیے لاٹھی ، ڈنڈے اور دیگر ہتھیار اپنے ساتھ رکھیں تاکہ مشکل وقت میں ان کو استعمال میںلایا جا سکے ، انھوں نے لکھا کہ وقت آ گیا ہے کہ اب ہم ان کو بتائیں کہ ہماری طاقت کیا ہے ۔