کراچی طیارہ حادثہ ، امریکہ میں نجی کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا

0
163

 

حادثے کا شکارطیارہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کپیٹل ایوی ایشن سروسز نے لیز پردیا تھا

نیویارک (پاکستان نیوز)کراچی میں طیارہ حادثے پرامریکامیں نجی کمپنی کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ، ریاست کنیکٹی کٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، حادثے کا شکارطیارہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کپیٹل ایوی ایشن سروسز نے لیز پردیا تھا،حادثے میں جاں بحق فضل رحمان اوروحیدہ رحمان کے بیٹے نے عدالت میں درخواست دائر کی۔عادل رحمان نے موقف اپنایا کہ جنرل الیکٹرک کپیٹل ایوی ایشن سروسزنے لیز پردینے میں کوتاہی برتی ،آئندہ کسی اور کےساتھ ایسانہ ہواس لیے قانونی کارروائی کاآغازکیا۔اٹارنی نعمان حسین نے کہا کہ طیارہ حادثے میں ملوث افراد کوکٹہرے میں لایاجائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here