پاکستانی کمیونٹی کی تین اہم شخصیات کی کورونا سے واپسی

0
189

سید ضاالحق ، شاہنواز خان اور فضل حق ہسپتال سے فراغت کے بعد قرنطینہ میں ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز)امیریکن پاکستانی کمیونٹی کی تین مایہ ناز اور جانی پہچانی شخصیات سید ضیاالحق ، شاہنواز خان اورفضل حق جنہیں کرونا وائرس جیسے موذی مرض نے اپنے آہنی شکنجے میں جکڑ لیا تھا اب رو بہ صحت ہیں۔ ضیاالحق ہسپتال سے گھر منتقل ہو کر ایک ہفتے قرنطینہ میںگزاریں گے اور شاہنواز خان البانے ہسپتال سے ریلیز ہونے کے بعد صحت یابی کی طرف گامزن ہیں ، دونوں فارماسسٹ کراچی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور نیویارک میں اپنے پیشے کے ساتھ اپنی گمیونٹی سے بھی جڑے ہوئے ہیں ،سید ضیاالحق لانگ آئی لینڈ میں اپنی فارمیسی کے ساتھ گمیونٹی کی مزاحمتی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں برابر کے شریک رہے ہیں ، پاکستانی فارماسٹ ایسوسیی ایشن (پاپا) ،پاکستان لیگ آف امریکہ، کراچی کلب سے لے کر جامع مسجد بلمور تک کی تعمیرو ترقی میں انکا ایک بڑا حصہ رہا ہے۔ مزکورہ انجمنوں کے علاوہ ذاتی حیثیت میں بھی یہاں اور پاکستان میں اپنے طور پہ ضرورت مندوں کی مالی امداد کرتے رہتے ہیں۔ شاہ نواز خان فارمیسی ہسپتال ہرلیم کے ڈائریکٹر ہیں اور پاپا تنظیم کے سرگرم رکن رہے ہیں۔ اپنے ہسپتال میں بے شمار مستحق افراد کو پروفیشنل اور نان پروفیشنل عہدوں پر ملازمت دلوانے میں مدد کر چکے ہیں، پاکستان لیگ آف امریکہ کے زیر اہتمام اور ڈاکٹر شفیع بیزار کے ساتھ شانہ بہ شانہ بہت سے سماجی پروگرام اورقومی تہواروں میں فلاحی کام کر چکے ہیں۔کمیونٹی میں کوئی بھی ان سے فلاحی کاموں میں مد مانگے تو اسے مایوس نہیں کرتے۔دونوں پروفیشنلز نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خدارا اس وائرس سے بچاو¿ کیلئے سنجیدگی سے احتیاط برتیں ، اس کرونا بیماری میں جسمانی تکلیف کے ساتھ اپنے پیاروں سے دوری کی تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ان دونوں مخییر اورجزبہ خدمت رکھنے والی شخصیات کی صحتیابی میں یقیناً اک راز مضمر ہے کہ اللہ ان سے ابھی مزید کچھ اور کام لینا چاہتا ہے،اللہ ان دونوں کمیونٹی کے سپوتوں کو شفا کاملہ اور طویل زندگی عطا فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here