پاکستان میںبارشوں سے تباہی ، مجموعی اموات903تک جا پہنچیں

0
110

کوئٹہ (پاکستان نیوز) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے بتاہی ، مجموعی اموات 903تک پہنچ گئیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، سوات میں کلائوڈ برسٹ سے منگورہ ڈوب گیا، ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر جنوب میں کراچی تک ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے اور حکومت کو اس سے ہونے والے مالی نقصان کا مکمل تخمینہ لگانے میں مشکلات ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 14 جون سے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق قریب ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث کم از کم ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 116 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان نیوز نے اوورسیز پاکستانیز سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here