یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نسل پرستی پروان چڑھنے لگی ، سفید فام طلبا کا داخلہ ممنوع

0
106

واشنگٹن (پاکستان نیوز)دی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں طلبا کے ساتھ نسل پرستی سامنے آگئی، یونیورسٹی میں متعدد مقامات پر سفید لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے ، ان جگہوں پر صرف سیاہ فام افراد کو ہی داخل ہونے کی اجازت ہے، دی کالج فکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طلبا کو اپنے ساتھ سفید فام مہمانوں کو بھی ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے لیکن اگر کسی نے اپنے دوست اور مہمان کو یونیورسٹی بلانا ہے تو اس کے لیے چارٹ بورڈ پر واضح طور پر تحریر کرنا ہوگا، پی او سی تھیم ہاؤس برکلے اسٹوڈنٹ کوآپریٹو (بی ایس سی) کا حصہ ہے، جوبے ایریا کالج کے طلباء کو سستے گھر فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم، بی ایس سی کے کوآپریٹو تجربہ مینیجر اسٹیفن راس نے کہا کہ “نہ تو بی ایس سی اور نہ ہی پی او سی ہاؤس کے پاس کوئی اہلکار ہے۔UC برکلے کے میڈیا ریلیشنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈم رٹلف نے کہا کہ چونکہ ایک پرائیویٹ مالک اس طلبا کی رہائش کو چلاتا ہے، اس لیے یہ “کیمپس کا کردار نہیں ہے” کہ اس پر تبصرہ کرنا کہ کوآپریٹ کیسے چلتا ہے چونکہ اس میں کیمپس سے باہر، غیر منسلک مالک مکان شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here