کشیدگی کے باعث اسرائیل کی معیشت تباہ

0
4

یروشلم(پاکستان نیوز)اربوں ڈالر کی امریکی امداد کے باوجود اسرائیل کی معیشت ڈگمگانے لگی، ماہرین معیشت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ میں خرچ کیے گئے اربوں ڈالرز اسرائیلی معیشت کی بدحالی کا باعث بن رہے ہیں۔ غزہ جنگ اسرائیلی معیشت کو تباہ کرنے لگی۔ ماہرین معیشت کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاری، سیاحت میں کمی اور شہریوں کی تشویش ناک نقل مکانی سے معیشت کی بحالی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال جوں کی توں رہی تو معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جائے گا۔ خود اسرائیلی ماہرین اقتصادیات کے گزشتہ اگست میں پیش کردہ اندازوں کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اقتصادی لاگت 67 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ اسرائیلی معیشت میں مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں صرف 0.7 فیصد اضافہ ہوا جوکہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے تجزیہ کاروں کی 3 فیصد کی پیش گوئی سے کم ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here