عیدالفطر سخنور شکاگو آن لائن مشاعرہ29\30مئی کو دو سٹیشن پر مشتمل ہوگا

0
190

 

پہلا سیشن29مئی کو شب9بجے الی نائے/شکاگو کے شعرا پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا سٹیشن30مئی کو ہوگا
دوسرے مرحلے میں دیگر ریاستوں،پاکستان وبھارت سے شعرا شرکت کریں گے:عابد رشید

شکاگو(پاکستان نیوز)ریاست الی نائے میں کرونا کے باعث آن لائن مشاعروں کے محبرک عابد رشید کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے حوالے سے30مئی کو ہونے والا مشاعرہ اب دو مرحلوں میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق شعرائے کرام کی کیثر تعداد میں متوقع شرکت کے پیش نظر مشاعرہ دو مراحل میں منعقد ہوگا۔پہلے مرحلے میں جمعہ29مئی کو9شب ہوگا جس میں شکاگو کے شعرائے کرام اپنا کلام پیش کرینگے۔شعرائے کرام شرکت کے لئے8.30سے8.55تک انٹری کرا سکتے ہیں۔تنگٹی وقت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ سات اشعار سنائے جائیں۔دوسرا مرحلہ سیشن ہفتہ30مئی کو9بجے شب منعقد ہوگا۔اس مرحلے میں دیگر امریکی ریاستوں، پاکستان وبھارت سے شریک شعراءاپنا کلام پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here