فائرنگ یوم میموریل کے اختتام کے موقع پر کی گئی، متعدد زخمیوں کی حالت نازک
شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو میں یوم میموریل کے اختتام کے موقع پر فائرنگ سے نو افراد کو ہلاک کردیا گیا، یہ 2015 کے بعد سب سے مہلک ترین واقعہ ہے۔ شکاگو ٹریبیون نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ان کم از کم 36 افراد میں شامل ہیں جن کو جمعہ کی سہ پہر سے پیر کی صبح تک گولی ماری گئی۔ اخبارکے مطابق اختتام ہفتے کے دن شدید طوفان اور پولیس کو گشت میں شامل کرنے اور کوروناوائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کے حکم کے باوجود فائرنگ کے واقعات کی تعداد 2019 کے واقعات کے قریب پہنچ رہی ہے۔ 2019 میں میموریل ڈے کے اختتام ہفتہ پر 43 افراد کو گولی ماری گئی جن میں سے سات ہلاک ہوئے تھے ۔