ترسیلات زر 36ارب ڈالر بڑھنے کا امکان

0
43

اسلام آباد (پاکستان نیوز) رواں مالی سال ابتدائی 8 ماہ میں ترسیلات زر میں32.5فیصد بڑھوتری کے پیش نظر امکان ہے کہ مال سال کے اختتام پر ترسیلات زر36ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر کا حجم 15فیصد نمو کیساتھ 3.5 ارب ڈالر تک رہا جو مارچ 2024 میں 2.95ارب ڈالر، مارچ 2023میں2.5ارب ڈالر تھا۔ سیکرٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے حکومت نے ترسیلات زر کا ہدف 35ارب ڈالر مقرر کیا ہے تاہم ماہانہ شرح نمو کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات کا حجم 36ارب ڈالر سے بڑھنے کا قوی امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات میں ہر ماہ مسلسل اضافے کا رجحان ہے، امید ہے کہ یہ رجحان برقرار اور مالی سال کے اختتام تک ہدف سے زائد ترسیلات موصول ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here