کمیونٹی ایمبیسیڈر نیویارک کے پانچوں بوروز میںڈائیورسٹی کی عکاسی کرینگے،نئی بھرتیوں سے شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد بڑھے گا

0
145

نیویارک پولیس میں کمیونٹیز کو نمائندگی مل گئی ، کمیونٹی ایمبیسیڈرز کی بھرتیوں کا اعلان
نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی ایمبیسیڈر بھرتی کئے جائیں گے ، اس بات کا اعلان مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کی جانب سے اتوار کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کی جانیوالی اصلاحات میں کیا گیا۔ مئیر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک پولیس سینئر لیول پر کمیونٹی کی آواز کی موثرنمائندگی کو یقینی بنائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی ایمبیسیڈر بھرتی کئے جائیں گے۔ سٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیونٹی ایمبیسیڈر نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں موجود ڈائیورسٹی کی عکاسی کریں گے اور پولیس آفیسرز اور نیویارکرز کے درمیا ن رابطے کا کام کریں گے۔نیویارک سٹی میں کی جانیوالی پولیس اصلاحات سٹی انتظامیہ کا وہ عزم ہے کہ جس کے تحت شہر میں پولیسنگ کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں گے اور شہریوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here