ریاض(پاکستان نیوز)سعودی شاہی خاندان کی 57 سالہ شہزادی بسمہ بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کی بیٹی سوہود الشریف کو تین سال کی نظر بندی کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، دونوں 2019 ء میں لاپتہ ہو گئی تھیں، شہزادی نے اپنے ٹوئیٹس کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کو الحائر جیل میں قید رکھا گیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے باہر حفاظتی مرکز ہے۔شہزادی کے وکیل ہینری ایسٹرمینٹ نے بتایا کہ دونوں کافی تھکاوٹ کا شکار ہیں لیکن اپنے بیٹوں سے دوبارہ ملنے پر شکر گزار ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے 2020 میں اس بات کا اعتراف سامنے آیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ شہزادی کو بدسلوکی کی وجہ سے حراست میں رکھا گیا ہو۔