گرینے کاو¿نٹی ( پاکستان نیوز ) گرینے کاو¿نٹی ورجینیا کے شیرف آفس کے زیراہتمام تقریب میں اسلام مخالف رہنما کو مدعو کئے جانے پر مسلم کمیونٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ یہ تقریب 5 نومبر کو ہو گی اور شیرف آفس نے تقریب سے خطاب کے لئے سابق ایف بی آئی ایجنٹ، کانسپائریسی تھیورسٹ جان گونڈولو کو دعوت دی ہے۔ جان گونڈولو نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی ڈائریکٹر جان برینن ایک ” خفیہ مسلمان “ ہے اور وہ سعودی حکومت کے لئے کام کرتا ہے۔ گرینے کاو¿نٹی شیرف سٹیون سمتھ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ہم نے سیمینار کا عنوان ” انڈر سٹینڈنگ دی تھریٹ “ رکھا ہے اور یہ سیشن اسلام کے بارے میں جاننے کیلئے بہت اہم ہو گا۔ مسلمانوں کی طرف سے شدید ردعمل کے بعد سمتھ نے فیس بک سے پرانی پوسٹ ہٹا کر نئی پوسٹ میں سیمینار کا عنوان ” انڈرسٹینڈنگ دی جہادی تھریٹ “ لکھ دیا ہے۔ سیمینار میں مقامی رہنما سوزانے شاٹک بھی مدعو ہے جس نے تمام مسلمانوں کی ڈی پورٹیشن کا مطالبی کیا ہے۔ کیئر نے شیرف آفس کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ یہ تقریب منسوخ کی جائے۔ کیئر کے ڈائریکٹر کورے ٹیلر نے شیرف آفس کے نام لکھا ہے کہ سیمینار کا عنوان ہی مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی ہے، شیرف آفس یہ ایونٹ منسوخ کرے۔