صدارتی الیکشن ؛48 سال میں پہلی بار موجودہ صدر دوڑ سے باہر

0
58

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں 48 سال کے دوران پہلی بارتین بڑے نام شامل نہیں ہیں ۔ 1976 کے بعد صدارتی دوڑ میں پہلی بار بائیڈن کلنٹن اور بش شامل نہیں ہیں ۔ گذشتہ 11 صدارتی انتخابات میں بش کلنٹن اور بائیڈن صدارتی ٹکٹ ہولڈرز رہے ۔ جارج ایچ ڈبلیو بش 80 ، 84 اور 88 میں بالترتیب نائب صدر اور صدر بن کر اقتدار میں آئے ۔ بل کلنٹن 92 اور 96 میں صدر بنے ۔ 2000 اور 2004 میں جارج ایچ ڈبلیو بش کے بیٹے چارج ڈبلیو بش صدر بنے ۔ بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن 2016 میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار تھیں ۔ صدر جو بائیڈن 2008 اور 2012 میں سابق صدر باراک اوباما کے نائب صدر رہے اور 2020 میں صدر بنے ۔ جو بائیڈن رواں برس صدارتی دوڑ میں شامل تھے تاہم چند روز قبل دستبردار ہو گئے اور اب ریپبلکن امید وار ٹرمپ کے مد مقابل ان تینوں بڑے ناموں میں کوئی نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here