ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف حکم نامے پر دستخط کر دئیے

0
217

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت انہیں رواں سال ہونے والی مردم شماری میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ٹرمپ کی جانب سے حکم نامے پر دستخط کے بعد اب غیر قانونی طور پر امریکا منتقل افراد مردم شماری میں شامل نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کانگریس میں نمائندگی اور سیاسی قوت فراہم کرنا ہمارے جمہوری اصولوں کے منافی ہوگا، یہ لوگ ہمارے قوانین کی توہین کرتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے اور اس سے ہمارے نظام کو نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہر 10سال بعد مردم شماری کی جاتی ہے اور رواں سال کورونا کی وجہ سے مردم شماری کا دورانیہ 31 جولائی سے بڑھا کر 14 اگست تک کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شروع سے ہی تارکین وطن کے خلاف رہے ہیں جب کہ مردم شماری میں غیر قانونی تارکین وطن کو گنن کے بھی مخالف ہیں۔یہ عمل صدر ٹرمپ کا ایک اور نسل پرستانہ حملہ ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو اینٹی امیگرینٹ قرار دیا ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ اس حکم نامے کی حیثیت کاغذ کے ایک ٹکڑے سے زیادہ نہیں،سیاسی فائدے کے لیے کیا جانے والا یہ عمل امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کا ایک اور نسل پرستانہ حملہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here