نیویارک(پاکستان نیوز) گزشتہ مالی سال 2021 میں امریکہ نیاپنی برآمدات کے مقابلے میں 859 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا سامان اور خدمات درآمد کیں جو اس سے ایک سال قبل یعنی 2020 کے مقابلے میں 27 فی صد اضافہ ہے۔ امریکہ کو گزشتہ سال دسمبر کے اختتام تک 12 مہینوں کے دوران، محکمہ تجارت کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، سب سے بڑا تجارتی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے عالمی وبا کووڈ۔19 کے پھیلا سے پیدا ہونے والی کساد بازاری سے نکلنے کے بعد ٹھوس معاشی ترقی اور صارفین کی طلب میں نمایاں اضافہ ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2021 میں امریکہ نیاپنی برآمدات کے مقابلے میں 859 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا سامان اور خدمات درآمد کیں جو اس سے ایک سال قبل یعنی 2020 کے مقابلے میں 27 فی صد اضافہ ہے۔ سن 1960 سے، جب سے برآمدات اور درآمدات کا ریکارڈ رکھنے کا آغاز ہوا ہے، یہ فرق سب سے زیادہ ہے اور 2006 کے اعداد و شمار کے قریب ترین ہے۔