ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا

0
170

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب” ‘Too Much and Never Enough آئندہ ہفتے شائع کی جارہی ہے، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔ پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here