ٹرمپ کی الیکشن میں تاریخی فتح

0
5

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ 47 ویں امریکی صدر منتخب ہوگئے جو ان کے اقتدار کے پہلے دور کے خاتمے کے 4 سال بعد وائٹ ہاؤس میں دوبارہ پہنچنے کا بہترین انداز ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس میں واپسی میں مسلم ، عرب اور ہسپانوی کمیونٹی نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ نیویارک کے 21لاکھ ڈیموکریٹس نے اپنی پارٹی کو سپورٹ نہیں کیا، گزشتہ الیکشن میں بائیڈن نے نیویارک سے 81لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے جوکہ رواں الیکشن میں 60لاکھ تک محدود رہے ، ٹرمپ جو 78 سال کے ہیں نے بدھ کو 270 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس واپس حاصل کیا، جیسا کہ ایڈیسن ریسرچ نے پیش گوئی کی اور یہ ایک ایسی انتخابی مہم کے بعد تھا جس میں ملک میں مزید پولرائزیشن (تقسیم) میں اضافہ کرنے والی سخت زبان استعمال کی گئی۔سوئنگ اسٹیٹ وسکونسن میں سابق صدر کی فتح نے انہیں جیت کے قریب پہنچا دیا۔ ٹرمپ نے دن کے دوران ٹرمپ نے 279 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ کمیلا ہیریس کے پاس 223 ووٹ تھے ۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 502 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کملا ہیرس نے 6 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 830 ووٹ حاصل کیے۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 200 اور ڈیموکریٹس 180 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔سینیٹ میں ری پبلکن نے 52 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔’نیویارک ٹائمز’ کے مطابق ایوان نمائندگان کی 100 نشستوں میں ری پبلکنز نے 51 اور ڈیموکریٹس نے 42 نشستیں ہوگئی ہیں۔کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر انتخابات ہورہے ہیں، ایوانِ نمائندگان کے الیکشن ہر دو سال بعد ہوتے ہیں، اور اراکین 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔’نیو یارک ٹائمز’ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلیکن 191 اور ڈیموکریٹس 169 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔اسی طرح 11 ریاستوں میں گورنروں کے انتخاب کا دن بھی آج ہی ہے، جن میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات شامل ہیں۔کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر انتخابات ہورہے ہیں، ایوانِ نمائندگان کے الیکشن ہر دو سال بعد ہوتے ہیں، اور اراکین 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 191 اور ڈیموکریٹس 169 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست انڈیانا، کینٹکی، مغربی ورجینیا، ٹینیسی، جنوبی کیرولائنا، فلوریڈا، الاباما، میسیسپی، آرکنساس، اوکلوہاما، لوزیانا، نبراسکا، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا اور ویومنگ میں کامیابی حاصل کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس سے 40، فلوریڈا میں 30، اوہایو 17،انڈیانا اور ٹینیسی میں 11، 11، جنوبی کیرولائنا اور الاباما میں 9،9، کینٹکی اور لوزیانا 8، 8،اوکلوہاما 7 ، میسیسپی اور آرکنساس 6،6، نبراسکا 5، مغربی ورجینیا 4، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا اور ویومنگ میں 3،3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب، کاملا ہیرس نے ورمونٹ، الینوئے، نیوجرسی، میری لینڈ، ڈیلویئر، کنیکٹیکٹ، میسا چیوسٹس اور ورمونٹ میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے الینوئے میں 19، نیوجرسی میں 14، میری لینڈ میں 10، ڈیلویئر میں 3، کنیکٹی کٹ میں 7، میسا چیوسٹس میں 11 اور ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here