واشنگٹن((پاکستان نیوز) محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان سفر کرنے کے فیصلہ پر نظرثانی کریں۔ دہشت گردی کا خطرہ ہے ،امریکی شہری بلوچستان اورخیبر پختونخوا ، کا سفر نہ کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔