آٹزم کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

0
13

نیویارک(پاکستان نیوز) ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی نوجوانوں میں آٹزم کی تشخیص میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ محققین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لڑکیوں اور لڑکوں میں آٹزم کی بڑے پیمانے پر تشخیص دیکھنے میں آئی ہے ، صرف ایک دہائی کے دوران امریکہ میں آٹزم کے واقعات میں تقریبا تین گنا اضافہ سامنے آیا ہے ۔ جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، امریکہ کے بڑے ہیلتھ کیئر سسٹمز میں داخل ہونے والے 12 ملین سے زیادہ مریضوں کے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ 2011 اور 2022 کے درمیان آٹزم کے شکار افراد کی تعداد میں 175 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تشخیص میں اضافہ خاص طور پر 26 سے 34 سال کی عمر کے نوجوان بالغوں میں بہت زیادہ تھا۔ اس گروپ میں 2011 اور 2022 کے درمیان آٹزم کی تشخیص میں 450 فیصد اضافہ (5.5 گنا سے زیادہ اضافے کے برابر) کا مشاہدہ کیا گیا۔ اگرچہ لڑکوں میں اب بھی لڑکیوں کے مقابلے میں آٹزم کی تشخیص کا امکان چار گنا زیادہ ہے تاہم کیلیف کے پلیزنٹن میں قیصر پرمینٹی کے ڈویژن آف ریسرچ کے لیوک گروسوینر کی قیادت میں ایک ٹیم کے مطابق یہ جنسی تفریق رفتہ رفتہ ختم ہورہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here