پیٹرک دیویڈجیان جین کی عمر75 برس تھی ،3 دن پہلے ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
پیرس(پاکستان نیوز)فرانس کے سابق وزیر کرونا وائرس سے ہلاک، پیٹرک دیویڈجیان جین کی عمر75 برس تھی ،3 دن پہلے ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،وہ انتونی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سابق صدرنکولس سرکوزی کے دور اقتدار میں متعدد وزارتی عہدوں پر فائز رہے،وہ 26 اگست 1944 کو پیرس کے جنوب میں فونٹی نیبلاو¿ میں پیدا ہوئے تھے۔ فرانس میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 2 ہزار 314 ہو گئیں۔