شہری کی ہلاکت، امریکی سٹی پولیس چیف کی استعفیٰ کی پیش کش

0
152

ٹکسان ( پاکستان نیوز) ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسان کے پولیس چیف کرس میگنس نے زیر حراست لاطینی شہری کی ہلاکت کے بعد استعفیٰ کی پیش کش کردی، لاطینی نڑاد شہری 27 سالہ کارلس انگرام لوپیز کی موت دو ماہ قبل پولیس افسروں کی جانب سے زمین پر 12 منٹ تک دبائے رکھنے کی وجہ سے ہوئی تھی، ویڈیو جاری ہونے کے بعد پولیس چیف نے استعفی کی پیش کی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے سے قبل واقعہ میں ملوث تین افسروں نے جمعرات 18 جون کو استعفی دے دیدیا تھا۔ کرس نے کہا ا س حوالے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان افسروں کی اس تکلیف دہ کارروائی سے پہلے آگاہ ہوکر کاررروائی کیوں نہیں کی گئی، اس واقعہ کے بعد بریفنگ دی گئی ، مگر ہم نے اس وقت ویڈیو نہیں دیکھی تھی، ان غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے میں اپنا استعفی میئر، سٹی کونسل اور سٹی مینجر کو پیش کرتا ہوں ، یہ اسے قبول یا مسترد کرسکتے ہیں، جو کچھ ہوا اس پر میں انتہائی تکلیف میں ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here