ٹرمپ بین الاقوامی طلبہ کو ملک بدر کرنے کے منصوبے سے دستبرار

0
171

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی طلبہ کو ملک بدر کرنے کے منصوبے سے دستبرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موسم خزاں میں مکمل طورپر آن لائن کلاسز لینے والے بین الاقوامی طلبہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔امریکی صدر نے ایک ہفتے قبل ہی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں امریکی معروف تعلیمی اداروں ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔ اس ضمن میں میساچوسٹس میں ڈسٹرکٹ جج ایلیسن بوروز نے کہا کہ فریقین تصفیہ پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here