خبردار۔ !نیویارک میں کورونا کی نئی لہر آنےوالی ہے، گورنر کومیو

0
149

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر کومیو نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ کورونا وائرس کی نئی لہر کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے ہم دوبارہ لاک ڈاﺅن کی طرف نہیں جا سکتے ہیں لیکن شہریوں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا ہم کسی کار ڈرائیور کو درست سمت میں جاتے ہوئے نہیں روک سکتے ہیں کہ آگے کورونا وائرس ہو سکتا ہے ، اب یہ شہریوں پر ہے کہ وہ اس معاملے میں کتنی احتیاط سے کام لیتے ہیں ، میئر نے کہا کہ انھوں نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت وہ کورونا وائرس کے حوالے سے دی گئی حساس مقامات کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں جانوں سے گریز کر کے کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here