28 کانگریس ممبران کا ٹرمپ سے Dignity Act کی منظوری کا مطالبہ

0
219

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کانگریس نمائندہ ماریا سلازر نے ڈیموکریٹس اور ری پبلکن 28 ممبران کی نمائندگی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ کی انسانی و اخلاقی اقدار کے زوال کی وجہ بننے والی امیگریشن پالیسی کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ملک میں” ڈگنٹی ایکٹ ”کے تحت وقار کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے، ڈگنٹی ایکٹ کی منظوری کیلئے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ماریا سلازر نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک بدری اور سخت قوانین کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ کا کاروباری طبقہ اس وقت ملازمین کی کمی کا شکار ہے، کیونکہ بہت سے ایسے شعبے میں جن میں امریکی شہری خدمات انجام دینے سے کتراتے ہیں، ایسے تمام شعبوں میں تارکین ملازمین کم اجرت پر خدمات انجام دے رہے تھے جوکہ اب ملک بدری کے ڈر سے چھپے بیٹھے ہیں جبکہ اکثریت ملک بدر کر دی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے نیک مقصد کے لیے ڈیموکریٹس کے ساتھ ری پبلیکن نمائندے بھی شامل ہوئے ہیںکیونکہ یہ امریکی کی قدیم تہذیب اور اقدار کا معاملہ ہے، امریکہ ہمیشہ غیرملکیوں کے لیے خوابوں کی تکمیل کی زمین رہا ہے، مواقعوں اور ترقی کا ملک کہلاتا ہے، ہمارے ملک نے سفید فام کے ساتھ سیاہ فاموں کو بھی وائٹ ہائوس میں حکمرانی کرنے کا حق دیا ہے، امریکیوں کے ساتھ تارکین کے روپ میں آنے والے بھی میئرز بنے ہیں لیکن آج ہم تمام روایات کو ختم کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو شرمندگی کی طرف لے جا رہے ہیں ، مستقبل میں ہمیں اپنی ان پالیسیوں پر شرم آئے گی، انھوں نے کہا کہ جناب صدر جس طرح خدا نے آپ کو پنسلوانیا میں فائرنگ سے حملے سے بچا کر وائٹ ہائوس میں اقتدار پر بٹھایا ہے وہی خدا ہمیں اس سرزمین پر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ ہمیں معافی نہیں وقار چاہئے، جناب صدر جس طرح تاریخ میں صدر لنکن کو غلامی اور ریگن کو اکانونزم کے لیے یاد رکھا جاتا ہے، اسی طرح تاریخ آپ کو بھی داغدار کر سکتی ہے لیکن آپ ایک کاروباری شخص ہیں جوکہ عزت اور وقار کی اہمیت کو باخوبی سمجھتے ہیں ، آپ اس چودہ سال سے جاری تنازع کو صرف ایک دستخط کے ساتھ حل کر سکتے ہیں اور تاریخ آپ کو ہمیشہ اس اقدام کے لیے یاد رکھے گی، انھوں نے کہا کہ انسانی عزت اور وقار امریکہ کے سات بنیادوں ستونوں میں سے ایک ستون ہے، ہم اس وقت معصوم تارکین کو ملک بدر کر کے انسانیت کی تضحیک کر رہے ہیں جس پر ہمیں ہمیشہ تاریخ میں برُے الفاظ میں یاد کیا جائے گا، اور ہماری آنے والی نسلیں اس کی قیمت ادا کریں گی، لیکن اگر ہم نے اس کو درست کیا تو امریکہ ہمیشہ کی طرح لبرٹی کو لیڈ کرتا رہے گا، جناب صدر اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here