سعودی شہر کو عظیم ترین مقامات کا ایوارڈ

0
19

کراچی(پاکستان نیوز) دنیا کے نامور میگزین ٹائم میگزین نے دنیا کے عظیم ترین مقامات کے 2024کے ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب کے شہر العلاء کے 2مقامات کو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ دنیا بھر میں ٹائم میگزین کے ایڈیٹرز اور نمائندگان کے ذریعے مرتب کی گئی فہرست میں دنیا بھر کے 100غیر معمولی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والا پہلا مقام ڈار ٹنٹورا دی ہائوس ہوٹل العلاء میں مئی 2024میں ہی قائم کیا گیا ہے۔800سالہ قدیم شہر میں مٹی کی اینٹوں سے بنے مکانات میں دی ہائوس ہوٹل العلاء کے تاریخی قدیم ٹائون میں قائم ہونے والی پہلی پراپرٹی ہے۔یواین ڈبلیو ٹی او نے 2022میں اسے بہترین سیاحتی مقام کے طورپر تسلیم کیا تھا۔ العلاء کے صحرائی نخلستان میں واقع ڈارٹنٹورا میں سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ مہمانوں کیلئے مٹی کی اینٹوں سے بنی تاریخی عمارتوں میں 30کمرے بنائے گئے ہیں۔ یہ ایکو لاج روایتی خانہ بدوشوں کے رہن سہن کے تجربے اور بڑے پیمانے پر آرام کا ایک عمیق امتزاج پیش کرتاہے۔ ٹائم میگزین سے ایوارڈ حاصل کرنے والا دوسرا مقام شاران نیچر ریزروہے۔ تقریبا600مربع میلپر محیط خوبصورت شاران نیچر ریزرو قدرتی عجائبات کا ایک خزانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here