ترسیلات زر؛ 8 ارب ڈالر سے متجاوز

0
45

اسلام آباد(پاکستان نیوز) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کیذریعے سمندر پارپاکستانیوں کا ترسیلات زرکا حجم 8.255 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ان اکائونٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کا حجم 978 ملین ڈالر ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 200 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ ستمبر 2020 سے لے کر اب تک ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 8.255 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک ملک میں 987 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں 348 ملین ڈالر ، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 592 ملین ڈالر اور سٹاک مارکیٹ میں 27 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here