عدالت نے مسافر پر تشدد کرنیوالے اوبر ڈرائیور کو جیل بھیج دیا

0
306

نیویارک (پاکستان نیوز) اوبر ڈرائیور نے معمولی تلخ کلامی پر مسافر کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، مسافر نے عدالتی کارروائی کے دوران بتایا کہ اوبر ڈرائیور نے اپنی بیلٹ سے مجھے مارا جس کا ہک میرے سر میں لگا اور مجھے ٹانکے لگائے گئے ہیں ، میں بُری طرح زخمی ہوگیا تھا ، منہاٹن کی کریمنل عدالت نے 38 سالہ اوبر ڈرائیور سوائیل پنٹو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا ہے ،عدالتی کارروائی کے دوران مسافر احمد راحت نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ٹیکسی گاڑی میں موجود تھا جب ڈرائیور نے گاڑی روکتے ہوئے ان سے جھگڑا شروع کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here