کوروناسے قبل ٹرمپ کی مقبولیت 51 فیصد تھی جومئی میں 5 فیصد کم ہو کر 46 فیصد رہ گئی
نیویارک(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں گزشتہ چار ماہ کے دوران مسلسل کمی نظر آرہی ہے۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی ٹیلی ویژن کے مشترکہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں اس قدر کمی کی وجہ کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کرنے میں صدر ٹرمپ کی حکمت عملی اور امریکی عوام میں کورونا کے بارے میں خوف کا ہونا ہے۔ سروے کے اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے پھیلاﺅ سے قبل امریکی عوام میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 51 فیصد تھی پھر مئی میں ان کی مقبولیت میں 5 فیصد کم ہو کر 46 فیصد رہ گئی اور اب اس میں مزید کمی کے بعد صرف 38 فیصد رہ گئی ہے۔