کراچی(پاکستان نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں9کروڑ47لاکھ ڈالر کے اضافے سے19 ارب 4کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق17جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب95کروڑ26لاکھ ڈالر سے بڑھ کر19ارب4کروڑ73لاکھ ڈالر ہوگئے جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر6کروڑ67لاکھ ڈالرز کے اضافے سے12ارب12کروڑ16لاکھ ڈالرز کے اضافے سے12ارب12کروڑ16لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر2کروڑ80لاکھ ڈالر کے اضافے سے6ارب95کروڑ57لاکھ ڈالر ہوگئے۔