نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمن اسٹیفن دجارک نے کہا ہے کہ انڈیانام کی تبدیلی کیلئے ضابطے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت نام کی تبدیلی کے لئے تمام ضوابط کو پورا کر دیتی ہے تو پھر اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں نام تبدیل کر دیا جائے گا، یہ سفارتی معاملہ ہے درخواست پر مزید بات کی جا سکتی ہے، ترکیہ کی مثال سامنے نام تبدیل کر دیا جاتا ہے تو انڈیا پہلا ملک نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیفن نے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی چاہتا ہے کہ آئندہ انڈیا کی بجائے بھارت کہہ کر پکارا جائے تو اسے تمام ضابطوں کوپورا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت نام کی تبدیلی کے لئے تمام ضوابط کو پورا کر دیتی ہے تو پھر اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں نام تبدیل کر دیا جائے گا یہ ایک سفارتی معاملہ ہے جب نئی دہلی باضابطہ نام کی تبدیلی کی درخواست کرے گی تب ہی اس باارے مزید بات کی جاسکتی ہے اگر نام تبدیل کر دیا جاتا ہے تو پھر بھارت پہلا ملک نہیں ہو گا انہوں نے ترکی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تمام ضوابط پورے کئے تو اقوام متحدہ نے اپنے ریکارڈ میں ترکی سے ترکیہ نام کر دیا۔