پاکستان کو ورلڈ بینک سے جلد 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

0
73

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کو ورلڈ بینک سے جلد 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بنہاسین نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، اس دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کے استحکام کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر منصوبوں پرعمل درآمد، کارکردگی کو بہتر بنانے اورغیر ملکی وسائل کی تقسیم کے حجم کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ان کوششوں کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران تقریبا دوارب ڈالر کی معاونت کا ہدف ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ نومبر میں آئی ایم ایف ریویو آئے گا پھر اگلا مرحلہ پیسوں کے اجرا کا ہوگا، روپے کی قدر میں کمی غیر متوقع نہیں ہے، ورلڈ بینک کے قرضوں پر بھی فاسٹ ٹریک لے لیں تو وصولی ممکن ہے، توقع ہے کہ 6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آئے گا، ہمیں صرف معیشت کو بحال کرنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here