ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر

0
688

کراچی(پاکستان نیوز) ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے، امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ بیرونی قرضوں میں 10 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے کی قدر گر گئی اور نئی قیمت 157 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ امریکی ڈالر سستاہونے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈ الر تقریبا ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 10 مارچ 2020 میں ڈالر 157 روپے 35 پیسے کی سطح پر تھا۔26 اگست 2020 کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر تھا، 6 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6.4 فیصد سستا ہوا، ا جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1160 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید بہتری مل سکتی ہے، جنوری 2020 کے مہینے میں روپے کی قدر 155 روپے تھی اگر 155 کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو قوی امکان ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 150 کے قریب آ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here