لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: اقوام متحدہ

0
152

اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب کی لیبیا کی پارلیمنٹ کی سپیکر سے ملاقات

جنیوا (پاکستان نیوز) لیبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی سپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اسٹیفانی ولیمز اورعقیلہ صالح کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا میں جاری کشیدگی اور اس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے لیبیا میں خاص طور پر سرت میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here