خاتون صحافی کے اغوا کی کوشش ناکام، 4 ایرانی اہلکار وں پر فرد جرم عائد

0
110

نیویارک (پاکستان نیوز) ایران کی جانب سے بروکلین میں رہائش پذیر امریکہ کی خاتون صحافی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اس الزام میں ایرانی خفیہ ایجنسی کے چار اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے چند ماہ قبل خاتون صحافی کو اس ممکنہ منصبوے کے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد مسیح الائنجد اور ان کے اہل خانہ نیویارک میں محفوظ مقام پر نئے گھر میں منتقل ہو گئے تھے ۔ دی پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون صحافی مسیح نے بتایا کہ میں نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کی بنا پر مجھے اغوا کر کے ایران منتقل کرنے کی گھنائونی منصوبہ بندی کی گئی جوکہ ناکام رہی ہے ۔ یو ایس اٹارنی کے مطابق ایرانی ایجنسی کے خفیہ اہلکاروں الرائزہ شاہووری فرحانی ، محمود خزین ، کیا صدیغی اور عمد نوری پر اغوا کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔دریں اثنا امریکی ادارے فیڈز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی خاتون صحافی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے سلسلے میں ایرانی خفیہ ایجسنی کے چار اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here