عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

0
363

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ماہر فلکیات عادل السعدون نے خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ بتا دی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عاد السعدون نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحٰی کا پہلا دن 20 جولائی کو ہوگا کیونکہ ماہ ذی الحجہ کا چاند 11 جولائی کو اتوار سے نمودار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ 10 جولائی بروز ہفتہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر چاند سورج کے ساتھ مل جائے گا اور چاند 36 منٹ تک غروب آفتاب کے بعد تک نظر آتا رہے گا۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عام انسانی آنکھ سے چاند کو دیکھا جا سکے گا جبکہ دوربینوں کے ذریعے یہ منظر اور بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ عادل نے مزید کہا کہ ذوالحجہ کا مہینہ 11 جولائی کو شروع ہوگا اور یوم عرفات پیر کو 19 جولائی کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here